ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی 6 کمیٹیوں کے ممبر منتخب

وانا ( قسمت اللہ وزیر ) ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان نصیراللہ خان وزیر و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے مختلف کمیٹیوں کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں ۔ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے قاعدہ و قانون بزنس رولز 1988 کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی

نے 37 قائمہ کمیٹیوں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ جسمیں ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کو مختلف کمیٹوں کے ممبر منتخب کر دیا گیا۔ جن میں 1: ابتدائی اور ثانوی تعلیم 2: محکمہ خوراک 3: محکمہ داخلہ۔ 4: قانون ، پارلیمانی امور انسانی حقوق کا محکمہ 5: محکمہ خزانہ 6. محکمہ زراعت کی کمیٹیاں شامل ہیں۔۔۔۔

close