سب کو ہنسانے والے نامور شاعر انور مسعود خود رو پڑے، 55 سال کا ساتھ چھوٹ گیا، ادبی حلقوں میں سوگ

اسلام آباد(پی این آئی)سب کو ہنسانے والے نامور شاعر انور مسعود خود رو پڑے، 55 سال کا ساتھ چھوٹ گیا، ادبی حلقوں میں سوگ،معروف شاعر پروفیسر انور مسعود کی اہلیہ پروفیسر صدیقہ انور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کی عمر 85 برس تھی۔پروفیسر انور مسعود اور ان کی اہلیہ صدیقہ انور کی شادی

1965ء میں ہوئی تھی۔پروفیسر صدیقہ انور اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں۔ مرحومہ نے شوہر انور مسعود کے علاوہ 3 بیٹوں محمد عاقب، محمد عمار مسعود،محمد جواد اظفر اور 2 بیٹیوں عدیلہ راشد اور لینہ حاشر کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔ان کے صاحبزادے عمار مسعود نےٹوئٹر پر والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی والدہ کا آج روزہ تھا۔مرحومہ کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے 2، سیکٹر جی جامع مسجد نور میں ادا کی جائے گی۔……پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close