وادی لیپہ، جلدی امراض کے مریضوں کیلئے پاک فوج کا فری کیمپ، بارش کے باوجود بڑی تعداد میں شہری کیمپ میں پہنچے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں پاک فوج کی جانب سے لائٹ ایف ٹی سی لیپہ میں جلدی امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اور مفت علاج کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ میں پاک فوج کے مایہ ناز سکِن سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے شرکت کی

وادی لیپہ کی تاریخ میں پہلی بار جِلدی امراض کا شکار مریضوں کے علاج کیلئے کا فری کیمپ لگایا گیا کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔پاک فوج کے ڈاکٹروں نے جِلدی امراض کے متعلق خصوصی لیکچر بھی دیا۔

شدید بارش کے باوجود بڑی تعداد میں مرد، عورتوں اور بچوں نے کیمپ کا رخ کیا۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا


جنہوں نے مہنگائی کے اس دور میں سکن کے متعلق فری کیمپ لگا کر وادی لیپہ کی عوام کو اضافی اخراجات سے بچایا۔ عوام نے برگیڈ کمانڈر لیپہ اور میڈیکل بٹالین کے کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

close