سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، دہشتگردوں کا بڑا نقصان

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

 

سیکیورٹی فورسز نے ضلع واشک کے علاقہ پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 5 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

 

برآمد شدہ سامان میں آر پی جی 7، 5 گولے، میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف و ہراس پھیلانے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

 

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔