دفعہ 144 نافذ ، اہم خبر آ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کے تحت اجتماعات، جلسے، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں، ڈبل سواری اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

 

ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ نے حکم نامہ جاری کر دیا، پابندیاں 11 نومبر 2026 تک برقرار رہیں گی، ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا۔

 

ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ کی جانب سے 13 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مذکورہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 11 نومبر تک برقرار رہیں گی۔

 

اعلامیے کے مطابق ایسے اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جن سے امن و امان متاثر ہونے، ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے یا شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہو، اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش، عوامی شاہراہوں پر خیمے نصب کرنے اور عارضی ڈھانچے قائم کرنے پر بھی متعلقہ قانونی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

 

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔