این سی سی آئی اے کی جانب سے اقرار الحسن عدالت میں پیش

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی 1 ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

 

اقرار الحسن کے خلاف مقدمہ نمبر 101/2026 پیکا ایکٹ کے تحت درج ہے۔ انہیں لاہور ڈی ایچ اے سے گرفتار کر کے رات ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا تھا، پیشی کے بعد سائبر کرائم ٹیم نے واپس سیل منتقل کر دیا۔