خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر سنگین الزام لگا دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر پاکستان دشمن عناصر سے رابطوں اور مبینہ طور پر بھتے کے ذریعے ان کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان رابطوں اور مالی معاونت کے شواہد موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ٹی ٹی پی کے ساتھ روابط ہیں اور ان کے بقول خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی ان عناصر کے ساتھ ملی بھگت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اقتدار سے باہر ہونے پر ملک کے دارالحکومت پر دھاوا بولنا کون سی سیاسی روایت ہے؟ ان کے مطابق حکومت ایسے گروہ سے نمٹ رہی ہے جس کی نیتیں درست نہیں۔