گاڑی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری ، قیمتوں میں کمی کا اعلان

*کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا*

 

کیا موٹرز نے اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

 

کمپنی نے سورینٹو کے تین ویریئنٹ پر 8 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ وہیل ڈرائیو کی قیمت 8 لاکھ کمی سے 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی، ہائبرڈ آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 24 لاکھ کم ہو کر 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار اور پلگ ان ہائبرڈ آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 25 لاکھ کمی سے 1 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

 

کمپنی حکام کے مطابق دس سال میں ایک لاکھ گاڑیاں بنانے کا سنگ میل عبور کرنے پر پروموشنل قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔