*عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ*
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,135.09 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت 5 اگست کے بعد کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔ دسمبر کی امریکی گولڈ فیوچرز قیمت بھی 0.6 فیصد بڑھ کر 4,165.10 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے دیگر کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے ڈالر میں قیمت والا سونا نسبتاً سستا ہو جاتا ہے۔
مارکیٹ میں رواں ماہ شرح سود بڑھنے کا امکان 18 فیصد جبکہ دسمبر میں اضافے کا امکان تقریباً 80 فیصد دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسپاٹ سلور 60.18 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا، پلاٹینم 2.1 فیصد اضافے سے 1,665 ڈالر اور پیلیڈیم 1.6 فیصد بڑھ کر 1,142.86 ڈالر فی اونس ہو گیا۔






