اہم خبر ،سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں سے متعلق نئی پالیسی تیار

*استعمال شدہ گاڑیوں کا معاملہ نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ*

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت درآمد کا جائزہ لیا گیا اور اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں، جبکہ مئی 2026 میں صرف 48 گاڑیاں درآمد ہوئی تھیں۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کو درآمد میں اضافے پر تحفظات ہیں، جبکہ امپورٹرز کے مطابق اس سے آٹو سیکٹر میں مسابقت بڑھے گی۔