بیرسٹر گوہر کا اسمبلی تحلیل کرنے اور لانگ مارچ سے متعلق اہم بیان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے۔

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سہیل آفریدی کو کسی صورت نااہل نہیں کیا جا سکتا، سہیل آفریدی کا متبادل لانے کے لیے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے اور سہیل کے متبادل کی تلاش سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔