صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔





