سہیل آفریدی کی سابق وزیراعلیٰ سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آنے سے ہلچل

*سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، اسمبلی توڑنے کی بات*

 

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی بات کی۔

 

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر پارلیمانی پارٹی اجازت دے تو اسمبلی توڑ سکتا ہوں۔ ملاقات میں پارٹی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ:

– وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی لگانے کا عندیہ دے رہی ہے

– لانگ مارچ کا نام نہ لینے پر صوبائی حکومت بچ سکتی ہے

– وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے سے علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں

– حالات بند گلی میں گئے تو اسمبلی توڑنے پر غور ہوگا

 

ملاقات میں یہ بھی طے ہوا کہ اسمبلی توڑنے پر بانی پی ٹی آئی سے فی الحال مشاورت نہیں کی جائے گی، جبکہ بانی کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور کچھ پارٹی رہنماؤں پر ناراضی کا اظہار بھی زیر بحث آیا۔