بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی یا نہیں ؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پی ٹی آئی بھی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو سمجھنا ہوگا کہ یہ حالات کو خراب کرنے کا وقت نہیں ہے، اس وقت سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کے حالات بہتر ہوں، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔