*خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی*
خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی لقمان ریلوے پھاٹک کے سامنے پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے سروس عارضی طور پر معطل ہو گئی۔
ریلوے سکھر کی ایمرجنسی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، حکام کے مطابق 1 سے 2 گھنٹے میں ٹریک بحال کر کے سروس دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔






