بانی پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ نہ لانے پر سہیل آفریدی کیخلاف بڑا حکم

*عمران خان کا سہیل آفریدی سے متعلق بہن کو اہم پیغام*

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے متعلق بہن کو اہم پیغام دیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنی بہن نورین نیازی سے کہا کہ سہیل آفریدی نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ وکیل کو پیغام دیا تھا کہ سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ چھوڑ دے۔

 

نورین نیازی نے بتایا کہ سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور ان کے خلاف علی امین کا تقریباً 35 ایم پی ایز کا گروپ ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی 27 کو اسلام آباد مارچ لے کر نہیں آتا تو اس کے خلاف عدم اعتماد لے آئیں۔ علی امین کو پیغام دیں کہ اگر سہیل آفریدی اسلام آباد نہ آئے تو عدم اعتماد لے آئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کا پیغام سہیل آفریدی تک پہنچا تو پروگرام میں تبدیلی کی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے ایک سول افسر نے چند ارکان اسمبلی اور کارکنوں کے ٹھکانوں کی اطلاع اداروں کو پہنچائی۔