*عملدرآمد نہ ہونے پر چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ جاری*
اسلام آباد سول کورٹ کے سال 2000 کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سول جج نصیر الدین نے چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
متاثرہ محمد رشید کے حق میں ڈگری 2000 میں ہوئی تھی جو سپریم کورٹ تک برقرار رہی، لیکن زمین ایکوائر کرنے کے باوجود بحالی پالیسی کے تحت معاوضہ نہ ملا۔ وکیل بیرسٹر حسنین حیدر تھہیم کی درخواست پر عدالت نے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔






