*سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے*
سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے مسجد شہداء، فرید ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کا شمار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 4 بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
ان کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔






