*سہیل آفریدی: ہر حال میں نکلیں گے*
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، پرامن ہے، کنٹینر لگائیں یا کیلیں بچھائیں ہم نکلیں گے۔ اٹک پل پر کیلوں کے جال کی ویڈیو دکھا کر کہا کیا کے پی کو ملک سے کاٹنے کی سازش ہو رہی ہے؟
انہوں نے کہا سیاسی کمیٹی اجلاس جاری ہے، مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے قیادت 5 اکتوبر تک مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں نماز جمعہ کے بعد سکیورٹی تھریٹ کو جعلی قرار دیا۔






