اگلے کچھ دن تک بارشیں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کر دیا گیا

*25 سے 30 ستمبر تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری*

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 25-26 ستمبر کو مغربی ہواؤں کا نظام شدت اختیار کرے گا، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑی علاقوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان کے استور، اسکردو، روندو، گھانچے، شگر، آزاد کشمیر کے نیلم، حویلی، پونچھ، سدھنوتی اور کے پی کے سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، جبکہ 30 ستمبر تک پوٹھوہار، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، میانوالی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش اور شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔