کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان ، نیا نظام متعارف

*سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف*

ایس آئی ایف سی نے ون ونڈو سہولت کاری کے تحت نیا نظام لانچ کر دیا، جس کے تحت سرمایہ کاروں کی درخواستوں کا 48 گھنٹوں میں جواب دیا جائے گا۔

پلیٹ فارم پر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار معلومات، رہنمائی اور سرکاری رابطوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے اور پیش رفت بھی آن لائن دیکھ سکیں گے، کام مکمل ہونے پر ٹکٹ بند کر دیا جائے گا۔