پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ عادل بازئی کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کیے گئے ارکان اسمبلی کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل میاں احسن جمال، ثنا اللہ مستی خیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی، غوث محمد اور داور کنڈی کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے، جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق بھی زیر حراست ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض گرفتار افراد کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت متوقع ہے۔






