سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھی مذاکراتی ٹیمیں بنائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک فرد کے بجائے دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو معاملات کا حل نکل سکتا ہے۔ سیاسی لوگ مل بیٹھیں گے تو مشکلات اور مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت آج یا جب بھی مذاکرات کے لیے بیٹھنا چاہے، ہماری جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔






