پولیس لائنز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کوہاٹ پرانا پولیس لائنز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت متعدد دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد پولیس لائنز پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا اور دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی جس سے پولیس اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے اور مسجد تباہ ہو گئی، دہشت گردوں نے مسجد کے راستے کو داخلی راستے کے طور پر استعمال کر کے پولیس لائنز میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کا پولیس نفری نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران آپریشن کی قیادت کے لیے موقع پر پہنچے جبکہ خودکش حملے، فائرنگ اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، پولیس کے مطابق حملے میں 21 افراد شہید اور بڑی تعداد زخمی ہوئی جبکہ سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا، خیال رہے کہ 19 ستمبر کو کوہاٹ میں پولیس لائنز میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 17 پولیس اہلکاروں اور 6 شہریوں سمیت 23 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے بتایا تھا کہ حملہ مسجد کے قریب خودکش دھماکے سے شروع ہوا جس کے بعد بعض حملہ آور اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔