جماعت اسلامی کا ’’سپر لانگ مارچ‘‘ کے سلسلے میں ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان

جماعت اسلامی نے سپر لانگ مارچ کے سلسلے میں ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

 

ٹرین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔

 

شیڈول کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس دوپہر 12 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ ٹرین مارچ کے شرکاء کا حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور نواب شاہ ریلوے اسٹیشنز پر استقبال کیا جائے گا۔

 

  1. ٹرین مارچ کے شرکاء رات 8 بجے روہڑی، سکھر پہنچیں گے جہاں جماعت اسلامی کی جانب سے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اگلے روز شرکاء شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سکھر سے ملتان روانہ ہوں گے۔