پنجاب کے طلبہ و طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں الیکٹرک بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزید ایک لاکھ طلبہ کو آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
مریم نواز کے مطابق ای بائیکس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر مقرر ہے، جبکہ اب تک تقریباً 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں طالبات کے لیے خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔ ای بائیک حاصل کرنے والی طالبات کو ڈاؤن پیمنٹ نہیں دینا ہوگی، جبکہ انہیں مفت ہیلمٹ اور دو روزہ مفت ڈرائیونگ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔





