وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت رات گئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے رجسٹریشن اور فیول ریلیف کے حصول کے دوران پیش آنے والے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں درست طریقے سے رجسٹریشن مکمل کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
شزا فاطمہ نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف ایک مرتبہ کیا جائے، اسے دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اہل اور رجسٹرڈ شہریوں کو فیول ریلیف کی سہولت بلا تعطل فراہم کی جائے۔ انہوں نے سستا پیٹرول فراہم کرنے میں ٹال مٹول یا انکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔






