پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 23 مرتبہ اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 25 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔






