وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی عمرہ میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
مریم نواز گزشتہ دنوں اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے نجی دورے پر لندن گئی تھیں۔ انہوں نے بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔ مریم نواز لندن سے واپس آچکی ہیں اور ان کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی پاکستان آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ طے ہوچکی ہے اور تقریب ہفتہ 12 ستمبر کو جاتی عمرہ میں ہوگی۔ تاہم، دلہے کے بارے میں تاحال کوئی اہم معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔






