27 ستمبر پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج کا معاملہ،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے، جبکہ راستوں کی ممکنہ بندش کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے پیش نظر پولیس افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں سے پولیس کی اضافی نفری طلب کی جائے گی۔ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی سیکیورٹی تین حصاروں میں تعینات کی جائے گی، جبکہ آئی جی اسلام آباد کمانڈ اینڈ کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے صورتحال کی نگرانی کریں گے۔