الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کے لیے درخواست وصولی شروع، اپلائی کیسے کریں؟ جانیے

پنجاب حکومت آسان اقساط پر طلبہ کو ای بائیکس فراہم کر رہی ہے اور اس کی درخواست وصولی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

 

پنجاب ای بائیکس اسکیم 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی جمعہ 4 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ اسکیم کے ذریعے نوجوان طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سستی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب ایک روز قبل ہی ای بائیکس کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کی شرط ختم کر چکی ہیں جب کہ طلبہ سے ان کی ماہانہ اقساط سے زیادہ اضافی چارجز لینے کی سفارشات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

 

یہ ای بائیکس ماہانہ 3 ہزار روپے کی اقساط پر بلاسود فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت الیکٹرک بائیکس سے منسلک سود اور انشورنس کے اخراجات پورے کرے گی۔

 

مذکورہ اسکیم ابتدائی طور پر طلبہ کے لیے شروع کی جا رہی ہے اور ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ تاہم پنجاب حکومت نے اس کا دائرہ بتدریج سرکاری ملازمین، عام شہریوں اور ڈیلیوری ورکرز تک بڑھانے کی منظوری دے چکی ہے۔

 

ای بائیکس کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آفیشل پورٹل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔