منگنی کی خبریں محض سوشل میڈیا کا تماشا ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ نہ ان کی بات پکی ہوئی ہے، نہ منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی وہ کسی ’’پرنسز گلوریا‘‘ کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے ان کی بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی، تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ دراصل سوشل میڈیا کا تماشا ہے، جس کا مقصد عوام کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانا ہے۔