عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم! ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (آن لائن) یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔