زوردار دھماکہ ، بڑا جانی نقصان

دکی، 30 اگست 2026: تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (IED) پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد آپس میں بھائی تھے، جن کی شناخت رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ ولد سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت عتیق اللہ ولد مولودیہ نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ایک گاڑی ندی سے گزر رہی تھی۔ جاں بحق افراد اپنی گاڑی میں زمینداری کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ گاڑی دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ جاں بحق افراد اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔