خوشخبری ، تاجروں اوردکانداروں کی سہولت کیلئےبڑی سکیم متعارف

تاجروں اور دکانداروں کی سہولت کے لیے آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کراچی کے تاجروں کو بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت دکاندار سالانہ فروخت ہونے والے مال پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرے گا، جبکہ رجسٹرڈ دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے سبز رنگ کی رجسٹریشن پلیٹ فراہم کی جائے گی۔

حکومت کے مطابق جس دکان پر یہ سبز رجسٹریشن پلیٹ نصب ہوگی، وہاں ایف بی آر کا عملہ معمول کی پوچھ گچھ کے لیے داخل نہیں ہو سکے گا۔ آسان ٹیکس اسکیم میں شامل دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔

بلال اظہر کیانی کے مطابق اسکیم میں شامل دکاندار ودہولڈنگ ایجنٹ بننے کے پابند نہیں ہوں گے۔ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان رابطے کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ایف بی آر حکام ہر ماہ ایک ہفتے کے لیے کراچی میں موجود رہیں گے۔