پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وضاحت جاری کردی۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق تمام اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سامنے آنے والی خبر حقیقت پر مبنی نہیں۔
ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق زیرِ گردش خبر میں کوئی صداقت نہیں، عوام ایسی بے بنیاد اطلاعات پر یقین نہ کریں۔






