متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے 20 جولائی 2026 سے تمام پاکستانی ملازمت کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ، یعنی پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔

پاکستانی ملازمت کے ویزا درخواست گزاروں کو یہ سرٹیفکیٹ پاکستان میں متعلقہ اتھارٹی سے حاصل کرکے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کروانا ہوگی۔

بیورو آف امیگریشن نے جاب سیکرز اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ویزا درخواست جمع کروانے سے قبل تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا پیچیدگی سے بچا جاسکے۔