پنجاب حکومت کا عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ ، کتنا ؟ اہم خبر آ گئی

پنجاب حکومت نے عالمی بینک سے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کیش لیس معیشت کے فروغ اور صوبے کے مالیاتی و ریونیو نظام کو جدید بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق عالمی بینک سے حاصل ہونے والے تقریباً 9 ارب 90 کروڑ 92 لاکھ روپے کے قرض سے مالیاتی لین دین میں شفافیت اور نگرانی کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ کیش لیس نظام کے ذریعے نقد لین دین اور مالی بے ضابطگیوں کے امکانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

منصوبے کے تحت پنجاب کے محصولات کی وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل اور جدید بنایا جائے گا، جس سے ٹیکسوں اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کا ریکارڈ زیادہ مؤثر اور قابلِ نگرانی ہوسکے گا۔

شہریوں کو سرکاری فیسوں، ٹیکسوں اور دیگر واجبات کی کیش لیس ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے سرکاری محصولات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب کے مالیاتی اور ریونیو نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کے متعلقہ حصے کے لیے 9 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی جائے گی۔