الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مذکورہ تاریخوں میں ہوں گے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان تاریخوں کے دوران مرحلہ وار انتخابات کروانا چاہتی ہے تاکہ مناسب سیکیورٹی فراہم کی جا سکے اور بہتر انتظامات کیے جا سکیں۔






