ایف آئی اے میں ملازمتوں کے مواقع، اشتہار جاری ، کون کون اپلائی کر سکتا ہے ؟ اور کیسے ؟ جانئے

*ایف آئی اے میں گریڈ 17 اور 16 کی 34 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان*

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گریڈ 17 اور 16 کی 34 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن ایف پی ایس سی کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

*اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل – گریڈ 17: 12 آسامیاں*
تعلیمی اہلیت: ایل ایل بی اور 2 سال کا قانونی تجربہ لازمی
عمر: 22 سے 30 سال + 5 سال عمومی رعایت

*سپرنٹنڈنٹ – گریڈ 16: 22 آسامیاں*
تعلیمی اہلیت: 16 سالہ ماسٹرز یا 14 سالہ بیچلرز کے ساتھ 2 سالہ متعلقہ تجربہ لازمی
عمر: 20 سے 28 سال + 5 سال عمومی رعایت

اشتہار کے مطابق دونوں عہدے عارضی ہیں لیکن مستقل کیے جانے کا امکان ہے۔ افسران کی تعیناتی ملک بھر میں کہیں بھی کی جا سکتی ہے۔

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ *31 اگست 2026* ہے۔