آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست پارٹی سربراہ نواز شریف کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے تجویز کردہ نام سامنے آگئے ہیں۔ خواتین کی نشستوں کے لیے ماریہ اقبال، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے راجا شاداب سکندر جبکہ علما و مشائخ کی نشست کے لیے پیر مظہر سعید کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے راجا محمد جاوید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری اور فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کریں گے۔






