الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے مؤخر کردیا۔
حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے مزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔
27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی، جبکہ سات روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔






