کئی دہائیوں بعد کچے کا علاقہ محفوظ جگہ بن گیا ہے، مریم نواز

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد کچے کا علاقہ محفوظ جگہ بن گیا ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے 43 شہروں کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے محفوظ بنایا گیا ہے، جبکہ حکومت آنے والی نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ صرف لاہور کی طرف توجہ دی جا رہی ہے تو یہ درست نہیں۔ حقیقی ترقی وہی ہوتی ہے جس میں ریاست کا کوئی فرد پیچھے نہ رہ جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا جا رہا ہے۔