انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوشیاں ماتم میں تبدیل،رخوفناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 14 اگست کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں جب پاک افغان شاہراہ پر جمرود شاہ گٹھی کے مقام پر رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشے پر سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 خیبر کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائی کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت محمد یاسین ولد محمد نصیر، ساکن حال پشاور کے نام سے ہوئی ہے۔ باقی 3 افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حادثے کے بعد تمام لاشیں جمرود سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔