قومی ایئرلائن پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہلے غیر ملکی ایئرلائنز کو دیے گئے 14 سلاٹس واپس مل گئے ہیں۔ یہ سلاٹس پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی کے دوران دیگر ایئرلائنز کو دیے گئے تھے۔
سلاٹس کی واپسی کے بعد پی آئی اے پاکستان اور لندن کے درمیان اپنی پروازوں میں اضافہ کرسکے گی۔ اکتوبر سے شروع ہونے والے موسم سرما کے شیڈول میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد سے لندن کی ہفتہ وار پروازیں 3 سے بڑھ کر 5 جبکہ لاہور سے لندن کی پروازیں ایک سے بڑھ کر 2 ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اور سیالکوٹ سے بھی لندن کے لیے رابطہ پروازوں میں اضافے کی توقع ہے۔
سلاٹس کی واپسی سے پی آئی اے کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی فضائی سرگرمیاں بڑھانے اور پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔






