بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنے سابق دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے۔
اکبر ایس بابر نے پیغام موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا پیغام جیل میں موجود ایک دوسرے دیرینہ دوست کے ذریعے ان تک پہنچا۔ پیغام میں انہیں پارٹی کے ابتدائی دور کے ساتھیوں، ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو دوبارہ متحد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اکبر ایس بابر کے مطابق عمران خان نے پیغام میں کہا کہ جب بھی وہ جیل سے باہر آئے تو سب سے پہلے ان کے گھر جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس رابطے کو پارٹی کے پرانے ساتھیوں اور ناراض رہنماؤں کو دوبارہ قریب لانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔






