خبردار !!! پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

17 اگست 2026 کو 1500 روپے اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ایک ہی روز منعقد ہوگی۔ 1500 روپے کے بانڈ کا ڈرا فیصل آباد جبکہ 100 روپے کے بانڈ کا ڈرا ملتان میں ہوگا، اور نتائج اسی روز جاری کیے جائیں گے۔

مرکزی ڈائریکٹوریٹ برائے قومی بچت کے شیڈول کے مطابق دونوں قرعہ اندازیوں کے مکمل ہوتے ہی نتائج عوام کے لیے جاری کر دیے جائیں گے۔

**1500 روپے پرائز بانڈ کے انعامات**

* پہلا انعام: 30 لاکھ روپے (ایک خوش نصیب فاتح)
* دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 فاتحین)
* تیسرا انعام: 18 ہزار 500 روپے (1,696 فاتحین)

**100 روپے پرائز بانڈ کے انعامات**

* پہلا انعام: 7 لاکھ روپے (ایک فاتح)
* دوسرا انعام: 2 لاکھ روپے (3 فاتحین)
* تیسرا انعام: ایک ہزار روپے (1,199 فاتحین)

قرعہ اندازی کے نتائج جاری ہونے کے بعد بانڈ ہولڈرز نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر متعلقہ مالیت اور تاریخ منتخب کرکے اپنے بانڈ نمبر کے ذریعے نتائج چیک کر سکیں گے یا مکمل رزلٹ فہرست بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

قرعہ اندازی میں وہ تمام افراد شریک ہو سکتے ہیں جن کے پاس متعلقہ مالیت کا جائز پرائز بانڈ موجود ہو، تاہم انعام کے لیے ضروری ہے کہ بانڈ قرعہ اندازی کی تاریخ سے کم از کم 60 دن پہلے جاری ہو چکا ہو۔

انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد مقرر ہے۔