ایرانی وزیر خارجہ کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطے کا احوال سامنے آ گیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کسی بھی قسم کے ایڈونچر سے باز رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جبکہ اگر کسی بھی جارحیت میں علاقائی ممالک شریک ہوئے تو ایران سخت ردعمل دے گا۔