کراچی (آئی این پی) سندھ کے سرکاری اور نجی اسکولوں کو یکم اگست سے ہفتے میں 6 روز کھولنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول یکم اگست سے ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 مارچ کو وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے کے اسکولوں میں ہفتے میں دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ تعطیل ہوگی۔






