اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جبکہ ان کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر بیرونِ ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکے، تاہم وہ باقاعدگی سے عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے رہے ہیں۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔






